وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے ریاض اور ابہا کے ایئرپورٹس پر حملوں میں شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق حملوں میں 3 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی ایئر ڈیفنس نے متعدد ڈرون اور میزائل حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کی روک تھام کرے۔

Related posts

خیبر: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی بازیابی کے لیے اتوار تک مہلت

کابل ایئرپورٹ روڈ پر قاضی پلازہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا گیا، گورنر راج آخری آپشن ہونا چاہیے، بلاول بھٹو