چارسدہ میں بچوں کے اغواء کی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کا نوٹس، دونوں افراد زیر حراست کے بعد رہا

چارسدہ (پاک ٹوڈے): سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی کوشش سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں نے دونوں مشتبہ افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، جنہیں حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی۔

دوران تحقیقات دونوں افراد کے ورثاء اور علاقہ مشران تھانے پہنچے اور پولیس کو بتایا کہ دونوں افراد ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔ بعد ازاں علاقہ مشران اور ورثاء کی ضمانت پر دونوں افراد کو رہا کر دیا گیا۔

ڈی پی او چارسدہ نے متعلقہ افسران کو واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل چھان بین اور حقائق کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، مطلوب شدت پسند کمانڈر منظور مارا گیا

مستونگ: نامعلوم افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا

شمالی کوریا کی ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے ’سوارم حملوں‘ کی مشقیں