سبی اور بختیار آباد کے درمیان قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی

سبی (پاک ٹوڈے): سبی اور بختیار آباد کے درمیان کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی جانب سے اچانک ناکہ بندی کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر مورچے قائم کرکے آمد و رفت روک دی اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ کی اچانک بندش کے باعث مسافروں میں خوف و تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی ذرائع صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related posts

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، مطلوب شدت پسند کمانڈر منظور مارا گیا

مستونگ: نامعلوم افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا

شمالی کوریا کی ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے ’سوارم حملوں‘ کی مشقیں