پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی یامین خان لاپتہ، اہلِ خانہ سے رابطہ منقطع

دیر (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی یامین خان گزشتہ پیر سے لاپتہ ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا اور ان کے موبائل فون بھی مسلسل بند آ رہے ہیں۔

یامین خان کے لاپتہ ہونے کا معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور بعض افراد سے رابطہ منقطع ہونے کے واقعات نے سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر رکھی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق یامین خان سے گزشتہ پیر سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ تاہم ان کے لاپتہ ہونے کے حالات، موجودہ مقام اور اس حوالے سے کسی ممکنہ کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related posts

اسرائیلی فوج میں اپنی زندگی ختم کرنے کے واقعات 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

سندھ حکومت کا 5 پولیس افسران کو بلوچستان بھیجنے سے انکار، وفاق کو خط ارسال

پشاور میں پہلی بار پی ایس ایل کا افتتاحی میچ، جنوری میں قومی ٹیموں کی کرکٹ سیریز بھی ہوگی، محسن نقوی