دکی بلوچستان سے اغوا ہونے والے رحیم یار خان کے 11 مزدور بازیاب، ایک مزدور قتل

پشاور (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے علاقے دکی سے اغوا ہونے والے ضلع رحیم یار خان کے 12 مزدوروں میں سے 11 کو سیکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرا لیا ہے، جبکہ افسوسناک طور پر ایک مزدور کو قتل کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے 11 مزدوروں میں سے 8 کا تعلق ڈاہر برادری کے ایک ہی خاندان سے ہے، جو صادق آباد کے نواحی علاقے چوک چدھڑ کے رہائشی ہیں، جبکہ دیگر 3 مزدور ضلع رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں مغوی مزدوروں کی باحفاظت بازیابی کی خبر ملتے ہی ان کے اہل خانہ اور علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اپنے پیاروں کی واپسی پر ورثاء نے سکھ کا سانس لیا اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مسلح افراد نے دکی میں کوئلہ کان پر کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

Related posts

خیبر: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی بازیابی کے لیے اتوار تک مہلت

کابل ایئرپورٹ روڈ پر قاضی پلازہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا گیا، گورنر راج آخری آپشن ہونا چاہیے، بلاول بھٹو