پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ، 6 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے 6 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مزاحمت کے بجائے مفاہمت کی پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس فیصلے کے تحت حکومت کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی پالیسی سے اختلاف کرنے والے متعدد ارکان اسمبلی نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

Related posts

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ، مگر معاشی تصویر نامکمل، ماہرین

خواجہ آصف کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید، گزشتہ تقریر کو بلیک میلنگ قرار دے دیا

نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ، تمام مسافر محفوظ رہے