نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ، تمام مسافر محفوظ رہے

نصیرآباد (پاک ٹوڈے): کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر نصیرآباد کے علاقے نوٹال میں راکٹ فائر کیے گئے، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈی ایس پی غلام سرور مینگل کے مطابق راکٹ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین اپنے معمول کے سفر پر رواں دواں تھی۔ واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق واقعے کے بعد جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روانہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈی ایس پی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

بلوچستان قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال مگر چمن اور قلعہ عبداللہ کے عوام گیس کی سہولت سے محروم

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں غیر حاضری پر ایک درجن سے زائد ملازمین معطل

لاہور میں بچوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف، ایک ملزم گرفتار