حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں غیر حاضری پر ایک درجن سے زائد ملازمین معطل

پشاور (پاک ٹوڈے): حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایک درجن سے زائد ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضری پر معطل کرکے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

محکمہ کھیل کے مطابق غیر حاضر ملازمین کو معطل کرکے تین روز میں وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

معطل ہونے والوں میں کیئر ٹیکر سکندر زمان، مالی محمد تنویر احمد، شہزاد گل، راحت اللہ، عزیز اللہ، چوکیدار احمد رؤف، سویپر رابعہ بی بی اور پلمبر اشفاق سمیت دیگر ملازمین شامل ہیں۔

معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی جی سپورٹس سلیم رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل رخ اور سپرنٹنڈنٹ اصغر خان بھی شامل ہیں۔

کمیٹی غیر حاضری کی وجوہات اور حقائق کا جائزہ لے کر پانچ روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

Related posts

نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ، تمام مسافر محفوظ رہے

بلوچستان قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال مگر چمن اور قلعہ عبداللہ کے عوام گیس کی سہولت سے محروم

لاہور میں بچوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف، ایک ملزم گرفتار