اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 22 ستمبر سے 5 اکتوبر تک رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا، جس کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دے دی ہے۔