لاہور (پاک ٹوڈے): پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کے لیے وفاقی حکومت سے درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے یا انہیں ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی درخواست کی ہے۔
حکومت کی جانب سے یہ درخواست متوقع امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد آنے والے مختلف راستوں پر کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔