پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد کا ریڈ زون اور توسیع شدہ علاقہ سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریڈ زون کی جانب جانے والے پانچوں راستوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا، جہاں سکیورٹی کے لیے کنٹینرز کی دو دو تہیں لگانے کے ساتھ بھاری تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

توسیع شدہ ریڈ زون کو بھی مکمل طور پر سیل رکھا جائے گا اور اسے صرف ہنگامی صورتحال میں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ادھر اسلام آباد پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی مختلف نوعیت کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا، جس کے تحت اتفاقی، استحقاقی اور بیرون ملک جانے کی چھٹیوں پر پابندی ہوگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر عائد پابندی 5 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی، جبکہ ہنگامی چھٹی کے علاوہ دیگر تمام چھٹیاں فوری طور پر روک دی گئی ہیں۔

سرکلر میں پہلے سے چھٹی پر موجود پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی فوری طور پر ڈیوٹی پر واپس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

ناگویا میں 20ویں ایشین گیمز کا پروقار آغاز: 45 ممالک کے 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کے درمیان مقابلے جاری

اگر سرحد پار سے دہشتگرد آتے ہیں تو انہیں روکنا کس کی ذمہ داری ہے؟ میاں افتخار حسین