پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے چوتھے روز بھی جاری، اسلام آباد مارچ کی دھمکی

پشاور/لاہور (پاک ٹوڈے): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ کراچی، لاہور اور پشاور میں جماعت اسلامی کے دھرنے چوتھے روز بھی جاری رہے، جبکہ لاہور میں مال روڈ کی بندش سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

پشاور میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 130 روپے ٹیکس وصول کر کے غریب عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیٹرولیم لیوی کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا، جس کے بعد حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

لاہور دھرنے میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 28 ماہ گزرنے کے باوجود حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے اور حکمران اپنی عیاشیاں چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

Related posts

بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے، سہیل آفریدی

پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، اضافی نفری طلب، محسن نقوی کو اہم بریفنگ

صدر اور وزیراعظم اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا