سونے کی غیر قانونی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد کان کن زندہ دفن

بانگوئی (پاک ٹوڈے): وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب غیر قانونی سونے کی کان اچانک بیٹھ جانے کے نتیجے میں کم از کم 107 کان کن ہلاک جبکہ درجنوں شدید زخمی اور مٹی تلے دب کر لاپتا ہو گئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ اور مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ ہولناک حادثہ نانا مامبیرے صوبے کے سرحدی گاؤں زامبوئے میں پیش آیا، جہاں زیرِ زمین سرنگیں منہدم ہونے کے باعث کام کرنے والے مزدوروں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریڈ کراس نے امدادی عملیات شروع کیں، تاہم وسائل کی کمی کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ پڑوسی ملک کیمرون نے زخمیوں کے علاج کے لیے طبی معاونت کی پیشکش کی ہے۔ واضح رہے کہ علاقے میں بنیادی حفاظتی انتظامات کے بغیر غیر منظم کان کنی، شدید غربت اور قانونی ضوابط کی عدم موجودگی کے باعث اس قسم کے مہلک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

Related posts

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی امریکا کے سامنے 7 شرائط

روس کی دعوت پر افغان وزارتِ دفاع کا وفد ’سینٹر 2026‘ فوجی مشق میں شریک

افغان وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال