آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی

دبئی (پاک ٹوڈے): آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کی آئل کمپنی کے ایک بحری جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 11 ارکان زخمی ہوگئے جبکہ ایک اہلکار تاحال لاپتہ ہے۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحری جہاز پر 17 نومبر کی شام حملہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد جہاز میں موجود دیگر تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے عملے کے 11 ارکان کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے واقعے کے بعد بحری عملے کے تحفظ اور سمندری راستوں کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Related posts

معروف گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، قبضے کی کوشش کا الزام

صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا