پمز اسپتال اسلام آباد کی نرسری سے نومولود کے اغوا کی کوشش ناکام، سیکیورٹی عملے نے 3 خواتین کو دھر لیا

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے چلڈرن ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کو سیکیورٹی اہکار اور ڈیوٹی پر موجود عملے نے نفاست اور بروقت حکمت عملی سے ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران واردات میں ملوث 3 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔

​تفصیلات کے مطابق مشکوک خواتین نے نرسری میں داخل ہو کر بچے کو چپکے سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، الرٹ سیکیورٹی گارڈز اور ہسپتال کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گیٹ پر ہی روکا اور بچے کو محفوظ کر لیا۔

​واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جہاں سے تینوں ملزمات کو حراست میں لے کر تھانہ ویمن منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کے تمام ڈائریکشنز پر تفتیش جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا ان خواتین کا تعلق بچوں کی تسکری یا اغوا کرنے والے کسی باقاعدہ گروہ سے تو نہیں ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس، وفاقی آئینی عدالت کے اہم سوالات

قلعہ عبداللہ: اغوا کیے گئے 5 پنجابی مزدور قبائلی جرگے کی مداخلت پر بازیاب

افغان ڈاکٹر کی پاکستان میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ جاری رکھنے کی راہ ہموار