پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کا غیر قانونی تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ کے علاقے میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری زمین پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی قابضین کو اس مقصد کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مہلت کے اندر تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

سنٹرل اورکزئی: اغوا ہونے والے ہیڈ ماسٹر اقبال آفریدی بازیاب

آئین نہ ماننے والوں سے مذاکرات ہوں گے نہ رعایت، شدت پسندی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ضروری ہے: گورنر کنڈی

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آمدورفت پر مکمل پابندی کا اعلان