ویلنگٹن (پاک ٹوڈے): نیوزی لینڈ کی دفاعی فورس کے سربراہ ایئر مارشل ٹونی ڈیویز نے ماضی میں ایک فوجی یونٹ کی کمان کے دوران نامناسب تعلق رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق ایئر مارشل ٹونی ڈیویز نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں کی گئی غلطیوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا طرزِ عمل فوج کی اعلیٰ اقدار اور روایات کے منافی تھا۔
نیوزی لینڈ کی دفاعی فورس نے معاملے کا شفاف جائزہ لینے اور تمام پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے اسے ایک آزاد نگران ادارے کے سپرد کر دیا ہے۔