اسلام آباد (پاک ٹوڈے): الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے مغربی کنارے میں وسیع فوجی کارروائیوں کی تیاری کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان پابندیوں سے لاکھوں فلسطینی متاثر ہوں گے۔
یہ اقدامات جمعے کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آئے، جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔