سنٹرل اورکزئی: اغوا ہونے والے ہیڈ ماسٹر اقبال آفریدی بازیاب

پشاور (پاک ٹوڈے): گورنمنٹ ہائی سکول مشتی بازار، سنٹرل اورکزئی کے ہیڈ ماسٹر محمد اقبال آفریدی بازیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ بخیریت اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ہیڈ ماسٹر محمد اقبال آفریدی کو 9 اکتوبر 2026 کی رات تقریباً 10 بجے ضلع اورکزئی کے علاقے مشتی بازار/مشتی میلہ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق وہ گھر جاتے ہوئے اغوا ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 365، 392 اور 352 کے تحت مقدمہ درج کرکے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

ہیڈ ماسٹر کے اغوا کے خلاف مقامی اساتذہ اور شہریوں نے احتجاج کیا تھا۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن اورکزئی کے صدر فیروز خان کی زیر صدارت تحصیل ہیڈکوارٹر کلایہ میں ہائی، مڈل اور پرائمری سکولوں کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس بھی منعقد ہوا تھا، جس میں ضلعی انتظامیہ سے ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اساتذہ تنظیموں نے ہیڈ ماسٹر کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

وادی نیلم میں افسوسناک حادثہ، اسکول وین دریائے نیلم میں جاگری، 4 بچے جاں بحق

آئین نہ ماننے والوں سے مذاکرات ہوں گے نہ رعایت، شدت پسندی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ضروری ہے: گورنر کنڈی

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آمدورفت پر مکمل پابندی کا اعلان