پشاور: پی ٹی آئی لانگ مارچ سے قبل پولیس کو سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کی سخت پابندی

پشاور(پاک ٹوڈے): اسلام آباد ہائیکورٹ اور سنٹرل پولیس آفس خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں سی سی پی او پشاور نے پولیس فورس کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر پولیس اہلکاروں کو کسی بھی مارچ، ریلی یا سیاسی سرگرمی میں شرکت، حمایت یا معاونت سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔ سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی پولیس اہلکار کو سیاسی سرگرمی میں شرکت کے لیے دباؤ یا جبر کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جس میں ملازمت سے برطرفی تک کا امکان موجود ہے۔

پی ٹی آئی 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا انعقاد کر رہی ہے، جس کے پیشِ نظر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں پہلے ہی سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ سڑکوں کی بلاکنگ اور پولیس تعیناتی جاری ہے۔ پشاور میں یہ ہدایات پولیس فورس کی غیر جانبداری یقینی بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا، وزیراعلٰی سہیل آفریدی کا اعلان

تمپ میں پکنک منانے والے افراد پر مبینہ ڈرون حملہ، 4 افراد جاں بحق

پی ٹی آئی قیادت کی لانگ مارچ اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز، محمود اچکزئی کا انکار