9
پشاور (پاک ٹوڈے): تھانہ ارمر پایان کی حدود میں اوچ نہر پولیس چوکی پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ رات 9 بج کر 19 منٹ پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس چوکی کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
