اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ 2 مالی سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو فراہم کیے گئے فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق وفاق نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت 2 سال کے دوران خیبرپختونخوا کو مجموعی طور پر 2347 ارب روپے منتقل کیے۔ مالی سال 2025،26 میں صوبے کو 1244 ارب روپے جبکہ مالی سال 2024،25 میں 1103 ارب روپے فراہم کیے گئے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی حکومت اپنی ٹیکس آمدنی میں سے صوبوں کو مقررہ فارمولے کے مطابق حصہ فراہم کرتی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 57.5 فیصد ٹیکس آمدنی صوبوں کو منتقل کی جاتی ہے جبکہ نان ٹیکس آمدنی وفاق کے پاس رہتی ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم لیوی بھی نان ٹیکس ریونیو کا حصہ ہے، جس میں صوبوں کا حصہ شامل نہیں ہوتا۔
