پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 20 افراد اسپتال منتقل

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے علاقے دیر کالونی میں الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ طلبہ اور اساتذہ سمیت 20 افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق حادثے کے بعد اب تک 20 طلبہ اور اساتذہ کو ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے، جن میں سے چار دم توڑ گئے۔ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related posts

جنوبی وزیرستان لوئر: سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ، تین اہلکار زخمی، مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

وزیراعظم شہباز شریف کی محمود اچکزئی سے ملاقات، سیاسی و آئینی امور پر مذاکرات کی دعوت

افغانستان: ننگرہار میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی