پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور سے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے، جبکہ کوہاٹ اڈہ اور جنرل بس اسٹینڈ سمیت تمام بس اڈوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
بس اڈوں کی بندش کے باعث پشاور سے دوسرے اضلاع کو جانے والی ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا امکان ہے، جس سے مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔