وزیراعظم ہمت کریں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کریں، سہیل آفریدی

پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمت کرے اور صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرکے دکھائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے باضابطہ اعلان کے بغیر اس نوعیت کے اقدامات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ وہ اپنے آئینی اور قانونی مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مطالبات کی منظوری تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔

سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں صرف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پالیسی چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا تو لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پاک فوج تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایڈوائزری کونسل کا اجلاس، امن و امان اولین ترجیح

خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوریت پر شب خون ہے، مولانا فضل الرحمان