اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور آئینی حقوق کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ایسے اقدامات سے سیاسی کشیدگی اور عوامی بے چینی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ صوبے کے عوام میں احساسِ محرومی مزید گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔
پارٹی نے اپنے مؤقف میں صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور آئینی حقوق کے احترام پر زور دیا ہے۔