گورنر راج سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے پہلے صوبائی حکومت کو مذاکرات کے ذریعے ایک اور موقع دینے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق فیصلہ کیا گیا، تاہم اسی دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کرکے اس معاملے پر ان کا جواب حاصل کریں گے۔ ان رابطوں کا مقصد گورنر راج کے نفاذ سے قبل سیاسی مذاکرات کے ذریعے معاملے کا حل تلاش کرنا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم پی ٹی آئی قیادت کے ردعمل اور مذاکرات کے ممکنہ نتیجے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پاک فوج تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایڈوائزری کونسل کا اجلاس، امن و امان اولین ترجیح

خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوریت پر شب خون ہے، مولانا فضل الرحمان