پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، نتائج انتہائی تشویشناک رہے اور تقریباً نصف بچے فیل ہو گئے۔
بورڈ کے مطابق گیارہویں جماعت میں 63 ہزار 605 بچوں نے امتحان دیا جس میں سے 32 ہزار 436 فیل ہوئے، جب کہ بارہویں جماعت میں 66 ہزار 735 بچوں نے امتحان دیا جس میں سے 31 ہزار 632 بچے فیل ہوئے۔
مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار 340 بچوں نے انٹر امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے 64 ہزار سے زائد طلبہ فیل ہو گئے۔