پاکستان کے لیے تاریخی کامیابی: علی فواد گھوڑے پر تیر اندازی کے عالمی نمبر ون کھلاڑی بن گئے۔

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان نے گھوڑے پر تیر اندازی (ہارس بیک آرچری) کے کھیل میں اہم اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ پاکستان کے قومی ایتھلیٹ علی فواد نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے دنیا کے نمبر ون ہارس بیک آرچر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

علی فواد وہ واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے ہارس بیک آرچری کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ وہ امریکہ، روس اور انڈونیشیا میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں اور عالمی چیمپئن شپ سمیت تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پاکستان میں پہلی ‘ٹو اسٹار’ عالمی ریکارڈ اور رینکنگ چیمپئن شپ منعقد کرائی، جس کے باعث پاکستان کے 15 دیگر ایتھلیٹس کو بھی بین الاقوامی رینکنگ میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ علی فواد اس وقت ‘انٹرنیشنل ہارس بیک آرچری الائنس’ میں ایشیا کے ترقیاتی امور کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Related posts

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا: کپتان بابر اعظم وارم اپ میچ میں انجرڈ

رونالڈو اور جارجینا 10 سالہ رفاقت کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

فیفا صدر جیانی انفانٹینو کو بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے۔