لاہور (پاک ٹوڈے): انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید تنزلی ہوگئی اور گرین کیپس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کی پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا پہلے جبکہ جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔
بنگلادیش چھٹے جبکہ سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک درجے ترقی کرتے ہوئے آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
پاکستانی ٹیم کی تازہ تنزلی انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد ہوئی، جس کے نتیجے میں گرین کیپس WTC پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔