پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی: امریکی ناظم الامور اور روسی سفیر کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ

 

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ اور روس کے سفارتکاروں کی جانب سے پاکستانی قوم کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور امریکی سفارتی مشن نے ایک جاری بیان میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے یاد دلایا کہ قیامِ پاکستان کے فوراً بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکہ شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ دہائیوں میں دونوں ممالک کی دوستی اور شراکت داری مزید مستحکم ہوئی ہے اور امریکی مشن پاکستانی عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پُرخلوص تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان میں روس کے سفیر نے بھی اپنے تہنیتی پیغام میں یومِ آزادی کو پاکستانی قوم کی جرات، غیر متزلزل عزم اور قوی جذبوں کا مظہر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط کرنے اور دوطرفہ مفادات کے تمام شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Related posts

وفاقی وزراء مسلسل دہشت گردی کو خیبرپختونخوا حکومت سے جوڑ رہے ہیں، شفیع جان

3 ہزار سے زائد روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ملاگوری واقعہ: ڈی پی او خیبر کو پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم، 7 روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت