مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی مشترکہ خشکی، بحری اور فضائی مشقوں کا فیصلہ

انقرہ/اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ 7 اگست کو طے پانے والے تاریخی ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی مسلح افواج جلد مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقوں کا انعقاد کریں گی۔

ترک وزارتِ دفاع کے مطابق اس سہ فریقی معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی، فوجی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط، دائمی اور ادارہ جاتی بنانا ہے۔ معاہدے کے تحت دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا اور اعلیٰ ترین سطح پر مستقل رابطہ برقرار رکھنے کے لیے تینوں ممالک کے وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف پر مشتمل ایک مشترکہ اسٹیئرنگ کمیٹی اور اسٹریٹجک میکانزم قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ‘مکہ دفاعی معاہدے’ کی اہم شق کے مطابق کسی بھی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ پاکستانی دفترِ خارجہ اور رکن ممالک نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جس کا مقصد علاقائی استحکام اور اجتماعی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Related posts

وفاقی وزراء مسلسل دہشت گردی کو خیبرپختونخوا حکومت سے جوڑ رہے ہیں، شفیع جان

3 ہزار سے زائد روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ملاگوری واقعہ: ڈی پی او خیبر کو پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم، 7 روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت