پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش اعلانِ جنگ سمجھی جائے گی، شہباز شریف

نیویارک (پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پانی کو کسی صورت ہتھیار نہیں بنایا جانا چاہیے، دریا قوموں کو سیراب کرنے اور زندگی فراہم کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے حصے کا پانی روکنے، محدود کرنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو پاکستان صریحاً اعلانِ جنگ تصور کرے گا۔

شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنانے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا نوٹس لے۔

Related posts

ایف بی آر کا سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کوٹے میں 50 فیصد کمی کا حکم، آپریشنل گاڑیاں مستثنیٰ

حسن خیل میں کان گرنے سے 3 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

27 ستمبر کا لانگ مارچ، بھاگنا ہی تھا تو احتجاج کی کال کیوں دی، عطا تارڑ