پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے نمایاں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 53 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ معاذ صداقت نے برق رفتار 50 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی اور ٹیم ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ لہرو اڈارا نے 55 گیندوں پر 91 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، تاہم ان کی یہ کوشش ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا نے 6، داسن شناکا نے 18 اور کمینڈو مینڈس نے 23 رنز بنائے۔ پاکستان نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز کا آغاز فتح کے ساتھ کیا۔

Related posts

پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز: کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش شامل

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکن کپتان دھنانجایا ڈی سلوا مستعفی