ٹاپ کریئیٹرز کی تسخیر کے لیے اربوں روپے کی پیشکشیں، ڈیجیٹل اسٹریمنگ میں نئی جنگ چھڑ گئی

 

​نیویارک(پاک ٹو ڈے): ڈیجیٹل تفریح کی دنیا میں اپنی اجارہ داری برقرار رکھنے کے لیے آن لائن ویڈیو جائنٹ ‘یوٹیوب’ نے اپنے سب سے مقبول اور بااثر کریئیٹرز کو حریف پلیٹ فارمز، بالخصوص ‘نیٹ فلکس’ کی زپت میں جانے سے روکنے کے لیے ایک جرات مندانہ اور جارحانہ مالی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

​ذرائع کے مطابق یوٹیوب اپنے منتخب ٹاپ اسٹارز کو لاکھوں ڈالر (کروڑوں روپے) کے بھاری فنڈز کی پیشکش کر رہا ہے، تاکہ انہیں ایک مخصوص مدت کے لیے صرف اور صرف اپنے پلیٹ فارم سے وابستہ رکھا جا سکے۔

​اس پوری کشمکش کا مرکز نیٹ فلکس کی وہ نئی پالیسی ہے جس کے تحت وہ روایتی فلموں اور ڈراموں سے ہٹ کر یوٹیوب کے مقبول ترین انفلوئنسرز اور کریئیٹرز کے مواد کے ‘لائسنسنگ حقوق’ حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہو چکا ہے۔ نیٹ فلکس کی اس پیش قدمی نے یوٹیوب کی قیادت کو چیلنج کر دیا ہے، کیونکہ نیٹ فلکس کا مقصد یوٹیوب کے اربوں ناظرین کو اپنے سبسکرپشن ماڈل پر منتقل کرنا ہے۔

​کریئیٹرز کو ایک متعین عرصے تک اپنا مواد کسی دوسرے پلیٹ فارم پر نہ دینے کے عوض زبانی طور پر ملینز آف ڈالرز کی آفر کی گئی ہے۔

​جو کریئیٹرز ان خصوصی معاہدوں پر دستخط کرنے سے ہچکچائیں گے، انہیں الگورتھمک پروموشن، پرائم مارکیٹنگ سپورٹ اور منافع بخش برانڈ ڈیلز سے محروم کیے جانے کا خدشہ ہے۔

​

Related posts

چیٹ جی پی ٹی میں ورچوئل ٹرائی آن اور فیورٹس کے نئے فیچرز متعارف

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کی مؤثر نگرانی کی سفارش

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی 4 آرگون متعارف کرا دیا