سابقہ جہادی کمانڈر حنظلہ سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

خیبر (پاک ٹوڈے): ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے قمبر آباد بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سابقہ جہادی حنظلہ اور ان کے ساتھی سمیت چار افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حنظلہ عرف خلیفہ (ساکن شلوبار قمبرخیل) اور ان کے ساتھی عارف (ساکن بر قمبرخیل) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جوابی کارروائی يا فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آوروں میں سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز بھی مارے گئے ہیں، جن میں سے ایک کی شناخت کوکی خیل (جمرود) کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فی الحال کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related posts

بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے

پشاور کے متعدد نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

8 اکتوبر کو پشاور میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، روٹ کا تفصیلی شیڈول جاری