وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشاور آمد، گورنر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی سے اہم ملاقات، ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق مشاورت

پشاور (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان، لانگ مارچ اور ایمرجنسی یا گورنر راج سے متعلق معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاق اور صوبائی انتظامیہ کے درمیان رابطوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ کی پشاور آمد پر گورنر ہاؤس اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related posts

بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے، سہیل آفریدی

پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، اضافی نفری طلب، محسن نقوی کو اہم بریفنگ

صدر اور وزیراعظم اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا