تہران (پاک ٹوڈے): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت طے شدہ ساتوں شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔
محمد باقر قالیباف کے مطابق امریکا ذرائع ابلاغ میں مختلف مؤقف اختیار کر رہا ہے، جبکہ حال ہی میں ایک ثالث کے ذریعے نئی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو سمجھ لینا چاہیے کہ وقت ضائع کرنے اور یک طرفہ مطالبات مسلط کرنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے واضح کیا کہ ایران کا مؤقف بدستور واضح ہے اور ساتوں شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔