برطانیہ میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، دو افغان شہری مجرم قرار

لندن (پاک ٹوڈے):برطانیہ میں عدالت نے 14 سالہ لڑکی کو ٹرین کے سفر کے دوران جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنانے کے جرم میں دو افغان شہریوں کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مجرم قرار دیے گئے افراد کی شناخت بریالی رحیمی اور میر عبدالرحمن سادات کے نام سے ہوئی ہے۔ لندن کی اِنر لندن کراؤن کورٹ نے بدھ کے روز بریالی رحیمی کو جنسی زیادتی سمیت پانچ جنسی جرائم، جبکہ میر عبدالرحمن سادات کو چار جنسی جرائم میں مجرم قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رواں سال 5 فروری کو ٹرین کے سفر کے دوران پیش آیا تھا، جس کے بعد دونوں افغان شہریوں کو 10 فروری کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Related posts

راولپنڈی میں ذہنی معذور بہن بھائیوں پر فائرنگ، راشد جاں بحق، بہنیں زخمی

آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کا شاندار کم بیک، فیصلہ کن ون ڈے میں 97 رنز سے فتح، سیریز 2-1 سے جیت لی

پاکستان کا فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ