وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور سے پشاور کے لیے روانہ، گورنر کے پی سے اہم ملاقات متوقع

پشاور (پاک ٹوڈے); وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق وہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی پشاور آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان رابطوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور متوقع ہے۔

Related posts

بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے، سہیل آفریدی

پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، اضافی نفری طلب، محسن نقوی کو اہم بریفنگ

صدر اور وزیراعظم اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا