پیپلز پارٹی نے سندھ میں نفرت کا بیج بویا، کراچی پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (پاک ٹوڈے):

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی سندھ میں سندھی اور مہاجر فساد کی باتیں کرکے خوف کی فضا پیدا کر رہی ہے اور ملک میں نفرت کا بیج بو رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں اور پارٹی نے شہر پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خون خرابے کی باتیں کرنے والوں کو فکس کیا جانا چاہیے تاکہ ملک میں لسانی اور سیاسی کشیدگی کو ہوا نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ نظام کی سب سے بڑی بینیفشری ہے اور حکومت کا بھی حصہ ہے۔ اگر پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں تو صدر آصف علی زرداری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے صوبوں کی تقسیم اور انتظامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تمام اقدامات آئینی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے کیے جانے چاہییں۔

حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے طرزِ سیاست اور کراچی سے متعلق اس کے مؤقف پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ لسانی بنیادوں پر خوف پیدا کرنے کے بجائے سیاسی مسائل کا حل آئینی اور جمہوری طریقے سے تلاش کیا جانا چاہیے۔

Related posts

محسن نقوی کو نظام کے ری سیٹ کا اختیار کس نے دیا؟ بلاول بھٹو کا چیئرمین پی سی بی پر کھلا وار

پوٹن: یوکرین جنگ کے باعث روس پر عائد مغربی پابندیاں ناکام رہیں

لاہور میں امریکی ایف بی آئی کی شکایت پر کارروائی، 9 سالہ بچی کو آن لائن ہراساں کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار