جنوبی وزیرستان لوئر (پاک ٹوڈے): وانا کے علاقے دژہ غونڈے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کالوتائی کے رہائشی صدیق کرمز خیل جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صدیق کرمز خیل وانا بازار سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
اہل علاقہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل بھی اسی علاقے میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے باعث مقامی آبادی میں تشویش پائی جارہی ہے۔