خاران (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع خاران سے دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کردی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کو دو ہفتے قبل اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا جب وہ کوئٹہ سے خاران جارہے تھے۔ انہیں کوئٹہ کے قریب برشونکی کے مقام پر گاڑی سمیت یرغمال بنایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اغواء کے وقت ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود 2 سیکیورٹی محافظوں کو ایک ہفتہ قبل رہا کردیا گیا تھا، جبکہ اب منیر احمد سومرو بھی خیریت سے بازیاب ہوگئے ہیں۔
بازیابی کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔