وادی نیلم میں افسوسناک حادثہ، اسکول وین دریائے نیلم میں جاگری، 4 بچے جاں بحق

پشاور (پاک ٹوڈے): وادی نیلم میں اسکول جانے والے بچوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ وادی نیلم میں نگدر کناری کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول جانے والے بچوں کی گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 5 بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related posts

سنٹرل اورکزئی: اغوا ہونے والے ہیڈ ماسٹر اقبال آفریدی بازیاب

آئین نہ ماننے والوں سے مذاکرات ہوں گے نہ رعایت، شدت پسندی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ضروری ہے: گورنر کنڈی

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آمدورفت پر مکمل پابندی کا اعلان