نیپال: ​رسووا میں اچانک آنے والے سیلاب سے 291 غیر ملکی اور 93 نیپالی شہری بہہ گئے: نیپال ٹورزم بورڈ

کاٹھمنڈو (پاک ٹوڈے): نیپال کے ضلع رسووا میں بدھ کی صبح بھوٹے کوشی دریا میں آنے والے اچانک سیلابی ریلے نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 105 بھارتی شہریوں سمیت کم از کم 384 سیاح اور مسافر لاپتا ہو گئے ہیں۔

​نیپال ٹورزم بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق لاپتا ہونے والے افراد میں 291 غیر ملکی اور 93 مقامی نیپالی شہری شامل ہیں۔ غیر ملکی مسافروں میں سب سے بڑی تعداد بھارتی شہریوں کی ہے، جن میں 105 بھارتی باشندے اور 37 غیر مقیم بھارتی (NRIs) شامل ہیں۔

​اس کے علاوہ آسٹریلیا، نیدرلینڈز، امریکہ، ملائیشیا، برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے سیاح بھی لاپتا افراد میں شامل ہیں، جبکہ دیگر کئی مسافروں کی قومیت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ نیپالی حکام اور ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاکہ لاپتا افراد کی تلاش ممکن بنائی جا سکے۔

​

Related posts

پاکستان سے افغانستان کی حالیہ ترقی برداشت نہیں ہو رہی، افغان نائب وزیر

کابل میں امام ابوحنیفہؒ نمائش کا آغاز، ملکی و عالمی کاروباری اداروں کی بڑی شرکت

کابل میں یوناما کے دفتر پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، 4 افراد گرفتار