نوشکی (پاک ٹوڈے): نوشکی کے علاقے احمد وال روڈ پر غیر ملکی افغان مہاجرین کو لے جانے والی ڈبل کیبن پک اپ گاڑی پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افغان مہاجر جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد تمام جاں بحق اور زخمی افراد کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔