نواب شاہ (پاک ٹوڈے): نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب نواب شاہ ریلوے بالائی پل کے قریب بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔