نماز کے وقفے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات دوبارہ شروع

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات نماز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کی مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان وقفے کے بعد دوبارہ اسپیکر آفس پہنچ گئے، جہاں مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں صوبے میں حالیہ بدامنی، سیکیورٹی چیلنجز اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات کے دوران سیاسی کشیدگی کم کرنے اور ملکی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی