اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء مہنگی ہوئیں، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مرغی کی قیمت میں 7.25 فیصد، لہسن 1.85 فیصد، دال چنا 1.30 فیصد، ایل پی جی 1.17 فیصد، انڈے 0.72 فیصد اور چاول کی قیمت میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ڈیزل 3.43 فیصد، کیلے 1.52 فیصد، چینی 1.05 فیصد، آلو 0.96 فیصد، پیٹرول 0.65 فیصد اور دال مونگ 0.63 فیصد سستی ہوئی۔
سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ 114.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایل پی جی 66.59 فیصد، بجلی کے چارجز 58.59 فیصد، ڈیزل 44.50 فیصد اور پیٹرول 44.05 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گندم کا آٹا 32.65 فیصد اور مرچ پاؤڈر 15.55 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ ٹماٹر 45.52 فیصد، آلو 39.54 فیصد، چینی 21.95 فیصد، انڈے 17.47 فیصد اور نمک پاؤڈر 14.81 فیصد سستا ہوا۔