نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 5 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے: برطانوی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع

لندن (پاک ٹوڈے): نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 5 روزہ رسمی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 24 سے 28 اگست تک قیام کریں گے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم برطانوی حکومت کے اعلا حکام اور عالمی اداروں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی عملے کی بازیابی کا معاملہ اور علاقائی بحری سلامتی کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔ نائب وزیراعظم کی دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے بھی ملاقات کا شیڈول طے ہے۔

Related posts

آذربائیجان میں اساتذہ کے لیے نیا ضابطۂ لباس، حجاب پہننے والی معلمات کے حقوق پر بحث

امریکی فوجی اڈے پر فائرنگ کے مجرم کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کا اعلان

ریاض ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد امریکی شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری